پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام سیمینار کل ہوگا

پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام سیمینار کل ہوگا

لاہور (سپیشل رپورٹر ) مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی کے موقع پر شکاگو کے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور مزدور تحریک کو زندہ رکھنے کے لئے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام ایک سیمینار کل شام چار بجے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی زیر صدارت محمد اشرف خان سوہناءصدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب منعقد ہوگا جس میں بطور مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے علاوہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کے رکن ومرکزی انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد، پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری، سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد سلیم مغل اور لاہور کے صدر ملک احتشام الحسن، سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونینزو کارپوریشنز کے علاوہ مختلف فیڈریشنوں کے مزدور رہنماﺅں، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی، صوبائی ومقامی عہدیداران، پارلیمنٹرین، بھرپور شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4