مختلف تاجر تنظیموں اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ہنگامہ اجلاس
لاہور(پ ر)شہر کی ممتاز تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں پُرزور مطالبہ کیا ہے پیپلزٹریڈرز سیل پنجاب کے صدر اور حلقہ این اے 119 پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر ملک سہیل پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا کہ اس واقعہ کوکئی روز گرز چکے ہیں لیکن تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگانا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیاگیا پی پی پی رہنما ملک سہیل کو فی الفور جانی ومالی تحفظ فراہم کیاجائے اور عدم تحفظ کی فضاءکو ختم کیاجائے اس سلسلے میں غفلت اور لاپرواہی کو فی الفور ختم کیاجائے۔