منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم 26 ماہ قید اور 30 ہزار جرمانہ کی سزا

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم 26 ماہ قید اور 30 ہزار جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمرالزامان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم وسیم احمد کو 26 ماہ قید30 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید15 یوم قید کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق تھانہ اچھرہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو دو کلو چرس سمیت گرفتار کرکے20 نومبر2010 ءکو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم دوران سماعت گزشتہ روز ملزم نے عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیا جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم سنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4