سربیا کے نومنتخب وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت نے حلف اٹھالیا

سربیا کے نومنتخب وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت نے حلف اٹھالیا

بلفراد (اے پی پی) سربیا کے نومنتخب وزیراعظم الیک سنیڈر ووسک کی قیادت میں اتحادی حکومت نے حلف اٹھالیا جس سے ملک کی یورپی یونین کی رکنیت کی کوشش کو آگے بڑھانے اور بیمار معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی توقع کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں 228 اراکین نے شرکت کی۔ جس میں 198 اراکین اسمبلی نے وزیراعظم ووسک اور ان کی کابینہ کے حق ، 23 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 7 اراکین نے اس عمل میں حصہ نہیں لیا۔

مزید : عالمی منظر