عراقی ہیلی کاپٹروں کا شام میں جہادی کانوائے پر حملہ

عراقی ہیلی کاپٹروں کا شام میں جہادی کانوائے پر حملہ

دمشق۔بغداد(ثناءنیوز)عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کے ہیلی کاپٹروں نے جہادی تنظیم کے ایک کانوائے پر حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔مشرقی شام میں القاعدہ نواز جہادی گروپ کا کارواں جونہی سرحد کے قریب پہنچا تو اس پر عراقی فوجی ہیلی کاپٹروں نے حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ شامی علاقے میں عراقی فوج کی یہ پہلی کارروائی تھی۔حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے بریگیڈئر جنرل سعد معان نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے شامی علاقے وادی صواب میں القاعدہ نواز گروپ کے آٹھ ٹینکروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امارات اسلامی اور لیوانٹ کے جنگجووں کو تیل سپلائی کی غرض سے عراقی سرحد میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر