کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت جاری

کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت جاری

کوٹلی (آن لائن )بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال گولہ باری کر دی۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ کچھ عرصے کی خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ پیر کو پھر کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری کر دی۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اشتعال انگیزی کی اور کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ، اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔

 گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی۔

مزید : عالمی منظر