پنجاب حکومت کے 5اعلی افسرتبدیل

پنجاب حکومت کے 5اعلی افسرتبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ کیپٹن ( ر ) ثاقب ظفر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی محکمہ داخلہ کو ٹرانسفر کرکے سیکرٹری آئی اینڈ سی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے ندیم غوث ایڈیشنل سیکرٹری سے سیکرٹری آئی اینڈ سی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا سیکرٹری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راشدہ ملک کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں ان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن لگایا گیا ہے گریڈ 21کے ریٹائرڈ آفیسر کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن، افضل ناصر اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال کو ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے سید سبط حسن ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن گوجرانوالہ گوجرانوالہ کی 30اپریل 2014سے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا آصف تارڑ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد کی 45روز کی رخصت منظور کر لی گئی۔
افسر تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -