تاخیر سے معاملات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں،عسکری ماہرین

تاخیر سے معاملات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں،عسکری ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل) تاخیر کرنے سے معاملات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں،سول اور ملٹری قیادت کا اتفاق سے آگے بڑھنا درست فیصلہ ہے ۔شدت پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ملک عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنرل (ر)راحت لطیف نے کہاکہ ایجنسیوں کے پاس تمام معلومات موجود ہوتی ہیں اور سول اور عسکری قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس سے ملک کا فائدہ ہو گا۔سابق سر براہ آئی ایس آئی پنجاب برگیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے کہا کہ تاخیر کرنے سے معاملات میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اسلئے دہشتگردوں کیخلاف مﺅثر کاروائی کا فیصلہ درست ہے اور شدت پسندوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔سول اور عسکری قیادت کا مل کر آگے بڑھنے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔آئی جی (ر)الطاف قمر نے کہاکہ بات چیت کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات اورشرپسندوں کیخلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے۔مسائل کو حل کرنے کےلئے حتمی فیصلہ درست ہے ،سول اور عسکری قیادت قیام امن کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں ،مثبت اور بر وقت فیصلوں سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
عسکری ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -