کوئٹہ دہشتگردی دیگر واقعات میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

کوئٹہ دہشتگردی دیگر واقعات میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق 8 زخمی


کوئٹہ(اے این این) اندرون بلو چستان میں دہشتگردی اور دیگر واقعات میں 2 سیکورٹی اہلکار وں سمیت 5 افرادجاں بحق 8 زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پیرکے روز بلو چستان کے علاقے ماشکیل میں اے ایف سی اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں منشیات فروشوں نے ایف سی کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش قریب پہاڑوں میں رپوش ہو گئے جبکہ ایف سی سرچ آپریشن شروع کی اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چیک پوسٹ پر اندھادھند فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ فرار ہو گئے فائرنگ کی زد میں آکر گوٹھ عثمان خان میں نامعلوم موٹر سائیکل نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جس سے پولیس کانسٹیبل امام الدین فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ اللہ بخش زخمی ہو گیاضلع سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ سے آمدہ اطلاعات کے ماطبق کرومائیٹ کی کان کی ملکیت کے تنازعے پر دوگروہوں میں تصادم فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اوستہ محمد کے علاقے تمبو میں شادی کی تقریب میں معمولی تکرار کے بعد دوگروہوں میں تصادم ہو گیا شادی پر آئے مہمان لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچادئیے گئے مزید کارروائی جاری ہے ڈیرہ مراد جمالی ایک اور واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص بابل زخمی ہوا۔

مزید : علاقائی