انڈسٹری مالکان نے ہفتے میں ایک دن بجلی نہ دینے کی تجویز مسترد کر دی

انڈسٹری مالکان نے ہفتے میں ایک دن بجلی نہ دینے کی تجویز مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے توانائی بحران کی شدت میں کمی کے لئے صنعتوں کو ہفتے میں ایک دن بجلی فراہم نہ کرنے کی تجویز کو صنعتی شعبے نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث پہلے ہی صنعتکار مشکلات میں شکار ہیں، ایسی حالات میں اس قسم کی تجاویز صنعتی شعبے میں مزید بحران سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں۔ چیئرمین لاہور ٹاو¿نشپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت صنعتی ترقی کے خواب دیکھ رہی ہے، لیکن دوسرے طرف صنعتوں کی مستقل تالہ بندی کے لئے آئے روز نئی سے نئی تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت توانائی بحران کا مسئلہ واقعی حل کرنا چاہتی ہے تو پھر فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر تعمیر کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -