تین نوجوانوں کو بد فعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

تین نوجوانوں کو بد فعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارلالحکومت میں تین نوجوانوں کو بد فعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گزشتہ روز لاہور کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا گیا۔عدالت نے ملزم کا مزید ریمانڈ دے دیا ہے۔ 28 سالہ ملزم اعجاز2 بچوں کا باپ ہے اور گرفتار ہونے سے قبل سماجی ویب سائٹس پر اسکے ہم جنس پرستوں کے ساتھ مراسم تھے اور وہ ان نام نہاد گروپس کا سرگرم ممبر تھا۔ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے ساتھ 10 سال کی عمر میں بد فعلی کی گئی تھی جس کا اسے ساری عمر رنج رہا اور اس نے اس برائی کو ختم کرنے کا عہد کیا ۔اگرچہ کہ ملزم نے نوجوانوں کو قتل کرنے سے پہلے ان کے ساتھ بد فعلی کی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ میں اپنے اس اقدام سے شرمندہ ہوں لیکن میں ہم جنس پرست گروپس کو یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ وہ اس برائی سے دور رہیں۔ پولیس نے قتل ہونے والے نوجوانوں کے فون نمبرز سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے اور ا س سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
ملزم پیش

مزید :

علاقائی -