ریلوے بورڈ کی تشکیل کی سمری تیار، وزیر اعظم کو آج ارسال کی جا ئیگی
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کو ریلوے بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے آج سمری ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو پہلے ریلوے بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے منٹس ارسال کئے گئے تھے جن کی منظوری دے دی گئی ۔اس منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے ریلوے بورڈ کی تشکیل کی سمری تیار کی ہے جس میں ریلوے کے پانچ افسر اور پرائیویٹ سیکٹر سے چار افراد کو شامل کیا گیا ہے یہ سمری وزارت ریلوے کی طرف سے آج وزیر اعظم کو بھجوائے جانے کا امکان ہے اس کی منظوری کے بعد ریلوے بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا۔
سمری ارسال