امریکی خاتون کا جسم سوا لاکھ شہد کی مکھیوں کا مسکن

امریکی خاتون کا جسم سوا لاکھ شہد کی مکھیوں کا مسکن
امریکی خاتون کا جسم سوا لاکھ شہد کی مکھیوں کا مسکن
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شہد کی مکھیاں کسی آدمی، زندہ یا متحرک چیزوں سے دور اپنے ٹھکانے بناتی اور محفوظ مقامات پر شہد تیار کرتی ہیں لیکن امریکہ میں ایک خاتون کے جسم پر ایک لاکھ بیس ہزار شہد کی مکھیوں کے ہجوم نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ پراسرار کاتون 44 سالہ مسز ماپیلی ہے جو امریکی شہر اریگان سے تعلق رکھتی ہے۔ حیرت کدہ کائنات بنی اس خاتون کو پتا چلا کہ اس کے جسم میں شہد کی مکھیوں کی نقل و حرکت کو برداشت کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ آزمائش کے طور پر شہر میں شہد کی مکھیوں کے ایک چھتے کے قریب جاکر اس نے خود کو آزمانے کی کوشش کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں اس کے جسم سے اس طرح چمٹ گئیں جیسے وہ ان کا شہد کا گھر ہو۔

مزید :

علاقائی -