لندن ،گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی نژاد خاندان کی 3خواتین سمیت 6افراد زندہ جل گئے

لندن ،گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی نژاد خاندان کی 3خواتین سمیت 6افراد زندہ جل ...

                                لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے علاقہ ویک روڈ شارو میں پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کے 6 افراد مکان میں آگ لگنے سے زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں شبانہ بیگم ‘ عمر 54سال والدہ رضیہ ناظم ‘انم پرویز عمر 20سال ایمان ناظم عمر 7سال ادیان ناظم عمر 9سال اور ایک 9ہفتے کی کمسن بچی جس کا ابھی تک گھر والوں نے نام نہیں رکھا تھا شامل ہیں مرنے والی خاتون کے کزن اشفاق حسین کیانی نے اس واقعہ کو انتہا پسندوں کی کاروائی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے المناک واقعات برطانیہ میں رونما ہو چکے ہیں جن میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی سرجن کی پوری فیملی کو آگ لگا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا انہیں خدشہ ہے کہ یہ کاروائی بھی انتہا پسندوں کی ہے جس میں بے گناہ کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا آگ لگنے کا واقعہ نصف شب کے قریب رونما ہوا معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بچوں کی دادی اماں ٹیرس میں رہائش پذیر تھی آگ لگتے ہی اس نے خود کو بچانے کی بجائے بچوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان دیدی اور مذکورہ دادی اماں نے ہی ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا تھا مگر جب تک ریسکیو ٹیمیں پہنچتیں پورا خاندان جل کر خاکستر ہو گیا ساﺅتھ یارک شائر کی پولیس نے اس سلسلہ میں فوری طور پر انکوائری شروع کر دی ہے مگر ابتدائی طور پر کچھ بتانے سے گریز کیا ۔

مزید : صفحہ آخر