کنجاہ کے علاقہ میں رسہ گیروں کی وارداتوںمیں اضافہ ہو گیا

کنجاہ کے علاقہ میں رسہ گیروں کی وارداتوںمیں اضافہ ہو گیا

کنجاہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں رسہ گیروں کی وارداتوں کامسلسل تیسراروزوارداتوں کی ہیٹرک ہوگئی۔پولیس کا گشت کانظام زیروہوکررہ گیا۔ کاشتکار شدید خوف وہراس کاشکار۔مال مویشیوں کی حفاظت کے ساتھ انہیں جان کے لالے پڑگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم رسہ گیردھروڑکے سے غلام فرید کے ڈیرہ سے دوبھنیسیں اوردوبچھڑے لے اڑے۔رسہ گیروں کی آئے روزچوری کی وارداتوں سے کسان شدیدخوف وہراس کاشکارہیں۔ایک زمیندارنے بتایاکہ مال مویشیوں کی حفاظت تودرکناراپنی جان غیرمحفوظ ہوگئی ہے۔ڈیرہ مال مویشیوں کی حفاظت کرتے ہوئے جب رسہ گیرمسلح ہوکرآجاتے ہیں۔توتشددکروانے کے ساتھ اپنے مال مویشی بھی لوڈ کرواناپڑتے ہیں۔اوراگرخودڈیرہ پرنہ جائیں تومال غائب ہوجاتاہے۔اورعلاقہ بھرکے کسان آئے روزمویشی چوری کی وارداتوں سے تنگ آکرنقل مکانی کرنے پرمجبورہیں۔

مزید : علاقائی