ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ سمیت 5اہلکاروں کو معطل کردیاگیا

ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ سمیت 5اہلکاروں کو معطل کردیاگیا

لاہور(کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشن لاہور رانا عبدالجبار نے تھانہ سٹی رائیونڈ کے علاقے سے محافظ پولیس کے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور سرکاری موٹرسائیکل چھین کر فرارہونے کے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ سمیت 5اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ سٹی رائیونڈ کی چوکی جیابگا کی حدود میں محافظ پولیس کے اہلکار سلمان ،وقاص اور ارشد گشت کر رہے تھے کہ اس دوران ڈاکو، ان اہلکاروں سے سرکاری کلاشنکوف اور موٹرسائیکل چھین کر فرا ر ہو گئے ،ڈاکوﺅں نے واردات کے بعد سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل کچھ دور پھینک دی ۔ڈی آئی جی آپریشن نے واقعہ کا علم ہونے پر اس کی رپورٹ متعلقہ ایس پی سے طلب کی جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ انسپکٹر سبطین شاہ ،چوکی انچارج محمد سرور ،کانسٹیبلز سلمان ،وقاص اور ارشد قصور وار پائے گئے جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے ان تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی