سرکاری اراضی پر ناجائز قابض کے خلاف گندم چوری کا مقدمہ درج
صفدآباد (تحصیل رپورٹر) نواحی گاﺅں گل والا میں سرکاری اراضی پر احمد حسین ناجائز قابض تھا جس پر گندم کی فصل کاشت تھی محکمہ مال صفدرآباد نے حلقہ پٹواری محمد خالد سرور کو مذکورہ اراضی پر کاشت گندم کا سپرد وار مقرر کیا مگر احمد حسین نے گندم کاٹ کر چوری کر لی ۔ صفدر آباد پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر رائے نعیم اللہ بھٹی کے حکم پر حلقہ پٹواری محمد خالد سرور کی مدعیت میں گندم چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔