چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک لاکھ کروڈ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک لاکھ کروڈ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 لاہور(کرائم سیل ) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کوایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے برےگیڈئیر (ر)اختر سے 90لاکھ روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی ،نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، شاہدرہ ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پرذوالفقار سے 2لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، نواں کوٹ میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر نسرین سے 1لاکھ 95ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوﺅں نے زاہد سے 1لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی۔جبکہ گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 1لاکھ 32ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے شہزاد سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شاد مان میں ڈاکوﺅں نے شاہد سے 1لاکھ 5ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے حفیظ سے 52ہزار روپے مالیت کی نقدی ،باغبانپورہ میںڈاکوﺅں نے عامر سے 39ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے یونس ،گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے شعیب سے 68ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے سکندری سے 36ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے احمد سے25ہزار روپے مالیت کی نقدی ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوﺅں نے عمران سے 57ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیصل ٹاﺅن میں فاروق سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔علاوہ ازیںگڑھی شاہو میںحبیب ،لوئر مال میں ڈاکوﺅں نے احمد ،وحدت کالونی میںندیم ،ستو کتلہ میںحمید کی گاڑیاں جبکہ ساندہ میں تنویر ،ٹاﺅن شپ میںاسلم ،گرین ٹاﺅن میںعادل ، اسلام پورہ میںعمر ،شاہدرہ ٹاﺅن میں شہباز ،جنوبی چھاﺅنی میںوقاص ،ڈیفنس بی میں جعفر ، نواب ٹاﺅن میں زین اور اچھرہ میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -