بھارتی فوج کی ایک ہفتے میں تیسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

بھارتی فوج کی ایک ہفتے میں تیسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

کوٹلی(آئی این پی)بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہفتے میں تیسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔پیر کو عسکری حکام کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں سیز فائر معاہدے کی تیسری مرتبہ اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خامو ش ہو کر رہ گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی

مزید : صفحہ اول