آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

راولپنڈی(آئی این پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ سعودی عرب میں فوجی مشقیں ’’عبداللہ کی شمشیر‘‘ دیکھیں گے۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف 2 روزہ دورے پر سعودی ولی عہد کی دعوت پر گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ بحرین ‘ یو اے ای کے ولی عہد اور اردن کے وزیر اعظم بھی سعودی عرب میں ’’عبداللہ کی شمشیر‘‘ کی مشقیں دیکھیں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف (آج) منگل کو سعودی عرب کی فوجی مشقیں دیکھیں گے

مزید : صفحہ اول