نیب پراسیکیوٹر نے زر داری کے خلاف ریفرنسز میں دلائل مکمل کرلئے

نیب پراسیکیوٹر نے زر داری کے خلاف ریفرنسز میں دلائل مکمل کرلئے

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی محتسب ادارہ (نیب) کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر 5 ریفرنسزمیں دلائل مکمل کرلئے جس پر احتساب عدالت نے نیب کو 12 مئی تک ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سلام آباد احتساب عدالت میں جسٹس محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر، ایس جی ایس اور پولوگراؤنڈ میں دلائل مکمل کئے۔ نیب نے احتساب عدالت سیاستدعا کی کہ آئندہ سماعت پرسابق صدر کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کوثبوت پیش کرنیکا حکم دیا تاہم نیب نے آئندہ سماعت تک وقت مانگ لیا۔اس مو قع پر سابق صدر آصف زردرای کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت جب بھی سابق صدرکو بلائیگی وہ آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں کو احترام کرتے ہیں تاہم ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

مزید : صفحہ اول