بھارت کی جانب سے حامد میر کے لئے سپورٹ, یشونت سنہا کا وزیراعظم نواز شریف کو تشویش بھرا خط

بھارت کی جانب سے حامد میر کے لئے سپورٹ, یشونت سنہا کا وزیراعظم نواز شریف کو ...
بھارت کی جانب سے حامد میر کے لئے سپورٹ, یشونت سنہا کا وزیراعظم نواز شریف کو تشویش بھرا خط

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر کے دفاع میں بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہھا نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو ایک خط لکھا جس میں اُن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صحافی کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں۔ اپنے خط میں انھوں نے اِن اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ نجی ٹی وی جیو کو بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں اور یہ آزادی صحافت پر ایک حملہ تصور ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ حامد میر ایک بے باک اور بہادر صحافی ہیں اور انھوں نے آزادی صحافت کی جنگ لڑی ہے ۔ان کا وزیر اعظم سے کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں یہ بد قسمتی ہو گی کہ اگر حامد میر یا جیو کو کوئی نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور وزاتِ دفاع کی جانب سے جیو کا لائسنس کی منسوخی ایک انتہائی قدم ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

مزید : قومی