خیبر ایجنسی : راشن کی عدم فراہمی ، سلطان زئی میں انسداد پولیو مہم بند

خیبر ایجنسی : راشن کی عدم فراہمی ، سلطان زئی میں انسداد پولیو مہم بند
خیبر ایجنسی : راشن کی عدم فراہمی ، سلطان زئی میں انسداد پولیو مہم بند

  

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک )سلطان زئی میں قبائی عمائدین نے راشن نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم بند کر وا دی ، عمائدین کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت راشن تقسیم نہیں کی گئی ، تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے سلطان زئی کے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پس و پیش سے کام نہیں لیں گے تو ادارہ انہیںراشن فراہم کر ے گا ۔ان کا کہنا کہ اب جب کہ علاقے میں پولیو مہم کا دورسرا دن ہے تاہم اب تک انہیں راشن نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے غلط بیانی پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم کو بند کروا دیا جائے اور اب یہ مہم اس وقت ہی کھولی جائے گی جب ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام راشن فراہم کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں