گمشدہ ملائیشین طیارہ ڈھونڈ لیا، امریکی پائلٹ کا دعویٰ

گمشدہ ملائیشین طیارہ ڈھونڈ لیا، امریکی پائلٹ کا دعویٰ
گمشدہ ملائیشین طیارہ ڈھونڈ لیا، امریکی پائلٹ کا دعویٰ

  

نیویارک (بیورورپورٹ) ایک امریکی پائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملائیشیا کے اس لاپتہ طیارے کو ڈھونڈ لیا ہے کہ جسے ساری دنیا ڈھونڈنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔ ملائیشیا کا یہ طیارہ تقریباً دو ماہ قبل پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا اور دنیا بھر کے ماہرین اور ایجنسیاں اس کی تلاش کررہی تھیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔ 60 سالہ امریکی پائلٹ مائیکل ہوبل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس نے ایک ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہزاروں تصویروں کے جائزہ کے بعد یہ پتا چلا لیا ہے کہ یہ طیارہ ملائیشیا کے شمال مشرق میں تھائی لینڈ کے قریب گرا۔ اس نے مزید کہا کہ طیارے کا مکمل ڈھانچہ پانی کے نیچے موجود ہے۔ مائیکل کا کہنا تھا کہ اسے متاثرہ خاندانوں کے غم کا گہرا احساس تھا اس لئے اس نے یہ مشکل تحقیق جاری رکھی۔ اس نے مزید کہا کہ وہ ایف بی آئی اور امریکی ٹرانسپورٹ بورڈ کو اپنی دریافت سے آگاہ کرچکا ہے مگر ابھی تک اسے ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

مزید : بین الاقوامی