نامعلوم شخص کی حامد میر کے گھر گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی

نامعلوم شخص کی حامد میر کے گھر گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی
نامعلوم شخص کی حامد میر کے گھر گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم شخص نے سینئر صحافی حامد میر کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنا دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم شخص نے پیر کی رات حامد میر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی پر مامور گارڈز کو علم ہونے پر یہ کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اس معاملے پر جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی پر الزامات کے بعد حکومت اور فوج میں تناﺅ بھی پیدا ہو چکا ہے اور مختلف فورمز پر جیو نیوز کی اس کوشش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں