پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے اضافی انعامات ختم کرنے کافیصلہ

پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے اضافی انعامات ختم کرنے کافیصلہ
پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے اضافی انعامات ختم کرنے کافیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافی انعامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان اور شاہد آفریدی نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافی انعامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب سنچری سکور کرنے والے یا پانچ وکٹیں لینے والے کو اضافی انعام نہیں دیا جائے گا۔

مزید : کھیل