آسٹریلوی کمپنی کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ

آسٹریلوی کمپنی کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ
آسٹریلوی کمپنی کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ

  

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک)'جیو ریزوننس ' نامی   آسٹریلوی کمپنی نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کا دعوی کیا ہے، ملبے کی نشاندہی خلیج بنگال میں ہوئی ہے جو بحر ہند میں تلاش کے موجودہ مقام سے پانچ ہزار کلومیٹر دور ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی کمپنی نے اپنے طور پر 10مارچ کو طیارے کی تلاش شروع کی تھی جس نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ایسے کیمائی اجزاءملے ہیں جو بوئنگ 777 بنانے میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ یہ کیمیائی مواد ملائیشین طیارے کے لاپتہ ہونے سے پہلے موجود نہیں تھا۔ کمپنی کے مطابق طیارے کی تلاش میں وہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جو ایٹمی ہتھیار اور آبدوزوں کی تلاش کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ تلاش کا عمل 20 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر محیط تھا۔ 

یاد رہے چند گھنٹے قبل ایک امریکی پائلٹ کی جانب سے بھی گمشدہ طیارہ تلاش کرنے کا دعوی کیا گیا تھا. اس بارے میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

مزید : بین الاقوامی