سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کریںگے: بلاول بھٹو

سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کریںگے: بلاول بھٹو
سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کریںگے: بلاول بھٹو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا ’ٹوئٹر‘ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شہیدوں کو ووٹ دینے پر سندھ کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ کے عوام سے امتیازی سلوک کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے چھوٹے قصبوں میں سٹریٹ لائٹس کے بھاری بل بھجوائے جا رہے ہیں۔

مزید : کراچی