تحریک انصاف کے بعدن لیگ نے بھی شہریار مہرکی حمایت کااعلان کردیا
کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لئے نامزدفنکشنل لیگ کے شہریارمہرکی حمایت کا اعلان کردیا۔یادرہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف بھی شہریارمہرکی حمایت کااعلان کرچکی ہے۔مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئے رکن صوبائی اسمبلی شہریارمہرکونامزدکر رکھاہے۔دونو ں جماعتوں کی حمایت کے بعد شہریارمتفقہ طورپراپوزیشن لیڈر کے امیدواربن چکے ہیں۔