وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور دیگر حکومتی و سرکاری شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں برطانوی سیکرٹری خارجہ کے خصوصی نمائندے نے استقبال کیا ۔وزیراعظم نوازشریف کل برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے، دورے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اوربرطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیںبھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مالیاتی اور توانائی کے شعبوں کے چیف ایگزیکٹیو ز اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے بہتر ماحول کے بارے میں علم ہو گا۔