سام سنگ کی نئی پیشکش

سام سنگ کی نئی پیشکش
سام سنگ کی نئی پیشکش

  

سیؤل(بیورورپورٹ) موبائل فون کے نئے اور اچھوتے ماڈل بنانے میں سام سنگ کا جواب نہیں، اب اس کمپنی کی طرف سے ایک ایسا نیا موبائل فون متعارف کروادیا گیا ہے کہ جس میں ایک ایسا شاندار کیمرہ لگاہے کہ جو کسی پیشہ ور فوٹو گرافر کے کیمرہ سے کم نہیں ہے۔ نئے ماڈل ’گلیکسی Kزوم‘ میں نصب کیمرہ 20.7 میگا پگزل کا ہے اور یہ 10گنا زوم کی طاقت رکھتا ہے۔ اس فون میں انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی تصویریں اور ویڈیو بنانے کے علاوہ انہیں سٹور کرنے اور ایڈیٹنگ کیلئے بھی خصوصی سافٹ ویئر موجود ہے۔ اس موبائل فون کا ڈیزائن بھی خوبصورت ہے اور اس میں ایک طاقتور کیمرے کو سام سنگ کی بہترین دیگر سہولتوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ نیا فون تصویریں اور ویڈیو بنانے اور اسے انٹرنیٹ پر اور دیگر الیکٹرانک آلات پر بھیجنے کیلئے ایک بہترین آلہ ثابت ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس