پوری قوم افواج کی پشت پر ہے، افواج اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف

پوری قوم افواج کی پشت پر ہے، افواج اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں ہونے دیں گے: ...
پوری قوم افواج کی پشت پر ہے، افواج اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہیدوں کا لہو مسلح افواج کے دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا، پوری قوم شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یوم شہداءکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم بہادر افواج کی پشت پر ہے، افواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں