بل کی ادائیگی پر پارلیمینٹ سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس کی بجلی بحال

بل کی ادائیگی پر پارلیمینٹ سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس کی بجلی بحال
بل کی ادائیگی پر پارلیمینٹ سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس کی بجلی بحال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے پارلیمینٹ سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس کی بجلی بحال کر دی ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادہندہ اداروں کی جانب سے بل کی ادائیگی پر بجلی بحال کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پارلیمینٹ ہاﺅس، وزیراعظم ہاﺅس اور سپریم کورٹ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کی گئی ہے تاہم بل ادا کرنے پر پارلیمینٹ سیکرٹریٹ کے تمام بلاکس کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد