شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں: ڈی جی رینجرز سندھ

شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں: ڈی جی رینجرز سندھ
شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں: ڈی جی رینجرز سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں، ملک کی سلامتی کی خاطر شہادت سے گریز نہیں کریں گے۔ یوم شہداءکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، سرحدوں کے باہر اور اندر جنگیں جاری ہیں، شہداءکے نقش قدم پر چلتے رہ ہیں اور کراچی کی رونقیں بحال کریں گے۔

مزید : قومی