بھارت میں پیدا ہونے والے بچے کو پاکستان لانے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل

بھارت میں پیدا ہونے والے بچے کو پاکستان لانے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل
بھارت میں پیدا ہونے والے بچے کو پاکستان لانے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل
کیپشن: indian flag

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچے کی انٹری ماں کے پاسپورٹ پر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے 15 دن کے بچے کو پاکستان جانے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے اور اس کی انٹری اس کی ماں کے پاسپورٹ پر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک پاکستانی خاتون 14 اپریل کو بھارت میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد بھارتی حکام نے پاکستان جانے سے روک دیا اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے پر زور دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کاغذی کارروائی مکمل کر دی گئی ہے۔