فیس بک نے مروادیا

فیس بک نے مروادیا
فیس بک نے مروادیا

  

ریلے (نیوزڈیسک) قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ ایک امریکی خاتون نے جونہی اپنے دوستوں کو مطلع کیا کہ وہ بہت خوش ہے اور زندگی کا مزہ لے رہی ہے اسی وقت موت نے اسے آن دبوچا۔ 32 سالہ کورٹنی سنیفرڈ کے دوست دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جس وقت اس نے فیس بک پر اپنی ایک تصویر لوڈ کی اور یہ بتایا کہ وہ ایک گیت سن کر انتہائی مسرور ہورہی ہے عین اسی وقت پولیس کو یہ کال موصول ہوئی کہ سڑک پر ایک کار حادثہ میں وہ ہلاک ہوچکی تھی۔ تفصیلات سے پتا چلا کہ کوٹنی اپنے دفتر جارہی تھی اور راستے میں ہی اس نے فیس بک پر اپنی تازہ معلومات بھیجیں اور عین اسی وقت اس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا کر شعلوں میں گھر گئی۔ پولیس نے کہا کہ انہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جن سے ثابت ہوسکے کہ کورٹنی نے شراب پی تھی یا کوئی نشہ آور چیز کھائی تھی اور نہ ہی وہ حدِ رفتار سے تجاوز کررہی تھی۔

مزید : تفریح