سامس سنگ ”گلیکسی S5“ میں نئی خرابی پکڑی گئی

سامس سنگ ”گلیکسی S5“ میں نئی خرابی پکڑی گئی
سامس سنگ ”گلیکسی S5“ میں نئی خرابی پکڑی گئی

  

سووون (آئی ٹی سیل) اگر آپ سام سنگ کمپنی کے نئے نویلے موبائل فون ”گلیکسی S5“ کے مالک ہیں تو ذرا جلدی سے اپنے فون کا کیمرہ چیک کرلیں کہ کہیں یہ کیمرہ مردہ تو نہیں ہوچکا۔ جی ہاں! سام سنگ کے اس تازہ ترین فون میں یہ بیماری تشخیص ہوتی ہے کہ اس کا کیمرہ آپ کے ہاتھ میں آنے سے پہلے ہی ناکارہ ہوسکتا ہے یا استعمال کے دوران بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ یہ مسئلہ ان کے بہت تھوڑے موبائل سیٹ میں موجود ہے تاہم ان تھوڑے موبائل فونز کی تعداد کتنی ہے یہ بتانے سے کمپنی نے اعتراز کیا ہے۔ ابھی اس تازہ ترین فون کو مارکیٹ میں آئے ایک مہینہ بھی نہیں ہوا تھا کہ پچھلے ہفتے اس مسئلہ کا انکشاف ہوگیا۔ سام سنگ کی ایک نمائندہ خاتون نے بتایا کہ اس مسئلہ کا انکشاف امریکہ اور بعض دیگر ممالک میں زیر استعمال موبائل فونز میں ہوا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ فون کے کیمرہ کی معلومات کو سٹور کرنے والی روم میں کچھ خرابی کی وجہ سے فون کا کیمرہ ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی