تھرپارکر میں غذائی قلت سے متاثرہ مزید 4بچے دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 305 ہو گئی
تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار مزید 4بچے دم توڑ گئے ۔
ڈان نیوز کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے متاثر ہ چار بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد غذائی قلت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 305ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین دن سے چار ماہ کے درمیان ہیں ۔
تھرپارکر میں غذائی قلت سے گزشتہ چار ماہ میں 300سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد بچے تاحال سول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

