’اس ایک شعبے میں کام کرنے والی خواتین سب سے زیادہ بے وفا ہوتی ہیں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مَردوں اور خواتین دونوں کو پریشان کردیا

’اس ایک شعبے میں کام کرنے والی خواتین سب سے زیادہ بے وفا ہوتی ہیں‘ جدید ...
’اس ایک شعبے میں کام کرنے والی خواتین سب سے زیادہ بے وفا ہوتی ہیں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مَردوں اور خواتین دونوں کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاتر میں کام کرنے والے مردوخواتین گھر سے زیادہ وقت اپنے دفتر میں گزارتے ہیں چنانچہ یہ بات کوئی اچنبھے کی نہیں کہ دفاتر کا ماحول اور کام کی نوعیت مردوخواتین کو اپنے رفقائے کار کی جانب مائل کر دے۔اب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں دعوٰی کیا ہے کہ کچھ پیشوں سے وابستہ مردوخواتین اپنے شریک حیات سے بے وفائی کے زیادہ مرتکب ہوتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جن شوہروں کی بیویاں سیکرٹری، وکیل یا نرس ہیں اور جن بیویوں کے شوہر انجینئر، فنانس ایگزیکٹو اور بینکار ہیں ان کے لیے پریشانی کی بات ہے کہ ان پیشوں سے وابستہ مردوخواتین سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔

’میں اس شادی پر گئی تو ایسی چیز دیکھ لی کہ اب آئندہ کبھی کسی شادی پر نہیں جاﺅں گی کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران پریشان کردیا
رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقاتی سروے ویب سائٹ Gleeden.comکے ماہرین نے کیا ہے۔ انہوں نے سروے میں ہزاروں مردوخواتین سے بے وفائی کے متعلق سوالات کیے جو مختلف پیشوں سے منسلک تھے۔ماہرین نے نتائج میں بتایا ہے کہ ”جو خواتین سیکرٹری کی نوکری کرتی ہیں وہ سب سے زیادہ اپنے شوہر سے بے وفائی کی مرتکب ہوتی ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب وکیل، نرس، بینکار، سیلزاسسٹنٹ، بیوٹیشن، ٹیچر، سٹیٹ ایجنٹ، صحافی اور ٹریول ایجنٹ سب سے زیادہ اپنے شوہر سے بے وفائی کرتی ہیں۔اس کے برعکس مردوں میں انجینئرز سب سے زیادہ اپنی بیویوں سے بے وفائی کرتے ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب فنانس ایگزیکٹو، بینکار، ماہرتعمیرات، کاروباری مرد، ڈاکٹر، اکاﺅنٹنٹ، وکیل اور دستکار اپنی بیویوں سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -