چڑیا گھر میں سیاح کی شیر کے ساتھ چھیڑ خانی، آگے سے شیر نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

چڑیا گھر میں سیاح کی شیر کے ساتھ چھیڑ خانی، آگے سے شیر نے کیا کام کردیا؟ جان ...
چڑیا گھر میں سیاح کی شیر کے ساتھ چھیڑ خانی، آگے سے شیر نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) حضرت انسان کے کیا کہنے! انسان تو انسان، جانوروں کے ساتھ چھیڑ خانی سے بھی باز نہیں آتا۔ ایک ایک ایسے ہی شریر مزاج شخص کو سفاری پارک جا کر شرارت سوجھی تو شیر سے دل لگی شروع کر دی، مگر شاید اسے معلوم نہیں تھا کہ جنگل کا بادشاہ ایسی گستاخی پر سخت جھاڑ پلا سکتا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے جیر فوریسٹ نیشنل پارک میں پیش آیا، جس کی ویڈیو حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر نہایت شرافت کے ساتھ سڑک کنارے چہل قدمی کر رہا ہے۔ ایک صاحب اپنی گاڑی میں اس کے قریب آتے ہیں اور اسے مشتعل کرنے کی کوشش شروع کردیتے ہیں۔ شیر بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے اس شخص کی حرکتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سرجھکائے چہل قدمی جاری رکھتا ہے، مگر یہ شخص باز نہیں آتا۔ تب شیر ایک لمحے کو رکتا ہے اور اس شخص کو غصیلی نظروں سے گھورتا ہے، گویا کہہ رہا ہو ”تم انسان بنتے ہو یا نہیں؟“ اور پھر اگلے ہی لمحے وہ تھوڑا سا آگے بڑھتے ہوئے بھیانک انداز میں غراتا ہے، جس پر شرارتی شخص کی ساری شرارت ہوا ہو جاتی ہے اور خوف کے مارے ایک باریک چیخ اس کے منہ سے نکلتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیمرہ اس کے ہاتھ سے گر جاتا ہے اور وہ بجلی کی سی تیزی کے ساتھ گاڑی کا شیشہ بند کرتا ہے۔

’میں باتھ روم گئی تو دیکھا کہ بلی میرے پیچھے پیچھے آگئی اور شدید بے چینی میں چھلانگیں ماررہی تھی، ایسے میں ایک پراسرار آواز آئی، میں نے بتی کی طرف دیکھا تو ایسا انکشاف کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔
اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اکثر انٹرنیٹ صارفین جہاں شیر کے ساتھ الجھنے والے شخص کو انتہا درجے کا احمق قرار دے رہے ہیں، وہیں شیر کے ردعمل کو بھی انتہائی مناسب قرار دیتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -