جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر ...
جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

لندن (نیوز ڈیسک) امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائن کی ایک پرواز میں مسافر کے ساتھ بدسلوکی کے بعد برپا ہونے والا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ برٹش ائیرویز نے اس سے بھی بڑھ کر افسوسناک حرکت کرڈالی ہے۔

دی میٹروکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے جمیکا جانے والی ایک پرواز میں موجود کینسر کے ایک مریض نے طبیعت بگڑنے پر فرسٹ کلاس میں بیٹھنا چاہا تاکہ اسے پاﺅں پھیلانے کیلئے زیادہ جگہ میسر آسکے، لیکن ائیرلائن سٹاف نے انتہائی بے رحمی کا مظاہر کرتے ہوئے نا صرف اسے اکانومی کلاس میں سیٹ سے باندھ دیا، بلکہ راستے میں ہی ایک پرتگالی جزیرے پر طیارہ اتارا اور بیچارے مسافر کو گردن سے پکڑ کر نکال باہر کیا۔

’ہم اُن ائیرہوسٹسز کو کم تنخواہ دیتے ہیں جو یہ ایک کام نہ کرسکیں‘ معروف ائیرلائن نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، خواتین احتجاج کرنے لگیں کیونکہ۔۔۔

ائیرلائن سٹاف کی سنگدلی کا اندازہ کیجئے کہ انہوں نے کینسر کے مریض کی تشویشناک حالت پر بھی ترس نہیں کھایا۔ نہ صرف اس مریض کو پرواز سے نکال دیا گیا بلکہ اس کے حق میں بات کرنے والی ایک برطانوی خاتون کو بھی اتاردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرواز سے نکالے گئے کینسر کے مریض کا نام کوام بنتو ہے، جو جمیکا میں اپنے اہلخانہ سے ملاقات کرنے کیلئے جارہا تھا۔ 65 سالہ بنتو کے ساتھ بدسلوکی دیکھ کر جوائے سٹونی نامی برطانوی خاتون نے اس پر رحم کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن ائیرلائن نے اسے بھی راستے میں اتاردیا۔ دونوں مسافروں کو بحیرہ اوقیانوس میں واقع پرتگالی جزیرے پر اتاراگیا۔ انہیں جزیرے پر چھوڑنے کے بعد پرواز دوبارہ جمیکا کیلئے روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب ائیرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ مسافر اجازت لئے بغیر اکانومی کلاس سے اٹھ کر بزنس کلاس میں چلا گیا تھا۔ جب اسے واپس اپنی سیٹ پر جانے کو کہا گیا تو اس نے انکار کردیا اور سٹاف کے سابدتمیزی بھی کی، جس پر دیگر مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے اسے طیارے سے نکالنا ضروری ہوگیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -