ڈاکٹروں نے اماراتی خاتون کے پیٹ سے 1600 پتھریاں نکال لیں، کس عادت کی وجہ سے اتنی پتھریاں بن گئیں؟ جان کر آپ بھی اس ایک کام سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیں گے

ڈاکٹروں نے اماراتی خاتون کے پیٹ سے 1600 پتھریاں نکال لیں، کس عادت کی وجہ سے ...
ڈاکٹروں نے اماراتی خاتون کے پیٹ سے 1600 پتھریاں نکال لیں، کس عادت کی وجہ سے اتنی پتھریاں بن گئیں؟ جان کر آپ بھی اس ایک کام سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پتے کی پتھری کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا لیکن کسی ایک شخص کے پتے سے سینکڑوں پتھریاں برآمد ہونے کے بارے میں شاید کبھی نہیں سنا ہوگا۔ یہ حیرتناک واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا جہاں ام القوین کے خلیفہ جنرل ہسپتال میں 40 سالہ خاتون کے پتے سے 1600 پتھریاں برآمد ہو گئیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنرل سرجری و سرجیکل اینڈوسکوپی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر حلمی نے بتایا کہ خاتون ہسپتال آئی اور بتایا کہ اسے جسم کے اوپری دائیں حصے میں ایک سال سے درد کی شکایت تھی، جو اب بہت شدید ہو چکا تھا۔ جب اس کا الٹراساﺅنڈ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے پتے میں پتھریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر حلمی نے بتایا کہ خاتون کی لیپرو سکوپک سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور چار گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران اس کے پتے سے مختلف جسامت کی 1600 سے زائد پتھریاں برآمد کی گئیں۔ مریضہ کو دو دن تک ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مسجد الحرام کے باہر نوجوان نے سڑک پر کھڑی خاتون کو تھپڑ دے مارا، یہ کون تھی اور پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی
ڈاکٹر حلمی نے پتے کی پتھری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر زیادہ چکنائی والی غذاﺅں اور موٹاپے کی وجہ سے بنتی ہے جبکہ ہائی کولیسٹرول اور ذیا بیطس بھی اس کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ میں مسلسل درد کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور ایسی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -