قطیف میں مسلح افراد کا گیسٹ ہاﺅس پر دھاوا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک کو اغواءکر کے لے گئے

قطیف میں مسلح افراد کا گیسٹ ہاﺅس پر دھاوا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک کو ...
قطیف میں مسلح افراد کا گیسٹ ہاﺅس پر دھاوا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک کو اغواءکر کے لے گئے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے مشرقی ضلع قطیف میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاوس پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیاہے جبکہ ایک کو اغواءکر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس کا کہناہے کہ حملہ علی الصبح مشرقی شہر سیہات میں کیا گیا تھا، جہاں پر پانچ مسلح افراد نے ایک گیسٹ ہاوس پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود سعودی شہری موقع پر ہلاک ہوگیا۔حملہ آوروں نے اسلحہ کے زور پر ایک اور شخص کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -