عمران 6ماہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہیں تھکے،آج پھر جھوٹ کا سہارا لیا ،نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہو رہے ہیں:مریم اورنگزیب

عمران 6ماہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہیں تھکے،آج پھر جھوٹ کا سہارا لیا ،نفرت ...
عمران 6ماہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہیں تھکے،آج پھر جھوٹ کا سہارا لیا ،نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ہو رہے ہیں:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ6 ماہ عدالت میں جھوٹ بول بول کر عمران نہیں تھکے، آج پھر اپنی تقریر میں جھوٹ اور صرف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ، آپ آج بیمار بیمار لگ رہے تھے، عمران خان نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ دوسرے ممالک کے لئے سیکیورٹی رسک ہیں ،اس لئے آپ کو بین الاقوامی ایئر پورٹس پر روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رشوت کی پیشکش کرنے ولا کون ہے اس کا نام بتائیں، ایک مرتبہ پھر خالی کرسیوں سے خطاب پرمبارکباد ہو، اب لوگ آپ کا رونا دھونا سننے نہیں آتے ،خان صاحب کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گالی انتشار جھوٹ اور رونے کے سوا قوم کو دیا ہی کیا ہے۔

مزید :

قومی -