سٹاک مارکیٹ میں مندے کا تسلسل جاری ، انڈیکس میں مزید 181پوائنٹس کمی

سٹاک مارکیٹ میں مندے کا تسلسل جاری ، انڈیکس میں مزید 181پوائنٹس کمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کی کمی سے 49 ہزار301 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 49 ہزار482 سے شروع ہونے والا انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا اور پورا دن کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکا جس کے باعث اس میں 181 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 49 ہزار301 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ25 لاکھ 52 ہزار30 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11 ارب 33 کروڑ 96 لاکھ 49 ہزار 187 روپے رہی۔

مزید :

کامرس -