ٹیکسٹائل سیکٹر پر توجہ نہ دی تو عالمی دوڑ سے باہر ہوجائینگے: شرکاء ایگاٹیکس نمائش

ٹیکسٹائل سیکٹر پر توجہ نہ دی تو عالمی دوڑ سے باہر ہوجائینگے: شرکاء ایگاٹیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش کے شرکاء نے کہاہے کہ حکومت نے فوری طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر پر توجہ نہ دی تو پاکستانی ایکسپورٹر مقابلے سے باہر ہوجائیں گے۔ٹیکسٹائل کا شعبہ، پاکستانی برآمدت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اور کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش میں اسی اہم ترین شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مشینری رکھی گئی ہے۔نمائش میں شریک اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرنے کے باوجود ٹیکسٹائل کا مقامی شعبہ خود کو جدید اور بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرسکا جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس شعبے کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔اس غفلت کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے جو اپنے ایکسپورٹرز کو مراعات دے کر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو مقابلے سے باہر کرنے میں مصروف ہے۔
نمائش میں آنے والے زیادہ تر کاروباری افراد کا خیال تھا کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات دور ہونا ممکن نہیں۔برآمدکنندگان نے کہاکہ بھارت اپنی پالیسیوں سے پاکستانی برآمدی شعبے کو ٹارگٹ کررہا ہے، حکومت نے مقابلے کیلئے پیکیج تو دیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -