پاکستان میں حالات کی بہتری کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں اور ایئرلائن کے کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے،یحییٰ پولانی

پاکستان میں حالات کی بہتری کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں اور ایئرلائن کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)پولانی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ٹیپ کے سابق چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کی بہتری کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں اور ایئرلائن کے کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے ۔سی پیک نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔اس منصوبے سے فضائی سروس اور سیاحت کے شعبے میں تاریخی انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچین کی قومی ایئرلائن کے جنرل منیجر آنڈے آؤ کی سربراہی میں ملنے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررتے ہوئے کیا ۔وفد میں ایس ونگ ،سعد احمد صدیقی اور دیگر بھی شامل تھے ۔اس موقع پر یحییٰ پولانی نے کہا کہ ائیر چائنا، پاکستان میں ہفتے میں چار فلائٹس کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹس کا شیڈول طے کرے۔ جس پر ایئر چائنا کے جنرل منیجر پاکستان نے یقین دہانی کروائی کے آپکی تجویز کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ محمد یحییٰ پولانی نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم شعبے میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ایم او یو سائن کے گئے ہیں۔ میرے خیال میں سی پیک نے پاکستان کی ترقی کی راہ گامزن کردی ہے۔اسکے نتیجے میں پاکستان میں فضائی سروس اور سیاحت کے شعبے میں تاریخی انقلاب آئیگا۔

ایئر چائنا کی جانب سے پاکستان کیلئے فلائٹس کے اضافے سے ہمارے ملک کے کاروباری حضرات کیلئے بڑی آسانی ہوگی کیونکہ ایئر چائنا مسافروں کیلئے ایئر بس330 کی سہولیات باہم پہنچاتا ہے۔ جس میں 28 سیٹس بزنس کلاس اور تقریباََ 280 سیٹس اکانومی کلاس کی ہے، مزید ایئر چائنا کے ذریعے پاکستانی مناسب ریٹ کے ساتھ سبک رفتار جہازوں کی معرفت میں چائنا پہنچ جایئنگے۔ محمد یحییٰ پولانی نے پاکستانی کاروباری حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کے اﷲ تعالی کی طرف سے ہمیں سنہری موقع ملاہے کہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیئے ایئر چائنا کو ترجیح دی جائے اور پی آئی اے کی مینجیمنٹ سے بھی التجا کی کے چائنا کیلئے فلائٹس میں اضافہ کیا جائے۔ ایئر چائنا کے وفد نے مفید مشورے دینے پر محمد یحییٰ پولانی کا شکریہ ادا کی اس موقع پر پولانیز پرائیوٹ لیمٹڈ کے ڈائریکٹر محمد طارق پولانی، خضر پولانی،علی لاکھانی موجودتھے۔

مزید :

کامرس -