مٹی کے تیل میں15روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے اضافے کا فیصلہ، سمری وزیر خزانہ کو ارسال

مٹی کے تیل میں15روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے اضافے کا فیصلہ، سمری ...
مٹی کے تیل میں15روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں10روپے اضافے کا فیصلہ، سمری وزیر خزانہ کو ارسال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ ، اوگرا نے سمری وزیر خزانہ کو ارسال کردی ۔سمری میں مٹی کے تیل میں 15جبکہ لائٹ ڈیزل میں10روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ میں 50دہشت گردوں نے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا

تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سمری بھجوادی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ تیس اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

عدالت کے فیصلے نے نواز شریف کو ملزم ثابت کردیا ، اب زرداری کی کرپشن بھی بے نقاب کریں گے:مشتاق احمد خان

واضح رہے کہ گزشہ ماہ اورگر نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل میں قیمت میں ساڑھے 17روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے یٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھیں۔گزشتہ ماہ مصنوعات میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

مزید :

بزنس -