شاہد عزیز سٹ کام ’’سیف الدین کی سیلفی‘‘بنائیں گے

شاہد عزیز سٹ کام ’’سیف الدین کی سیلفی‘‘بنائیں گے
شاہد عزیز سٹ کام ’’سیف الدین کی سیلفی‘‘بنائیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر شاہد عزیز بطور رائٹر پروڈیوسر سٹ کام ’’سیف الدین کی سیلفی‘‘بنائیں گے۔اس سلسلے میں وہ آج کل نئے فنکاروں کے آڈیشنز لینے میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز جن فنکاروں کا آڈیشن لیا گیا ان میں سہیل اسلم،ایان علی،آصف شاہ اور عائدہ شامل تھے ۔شاہد عزیز نے بتایا کہ آج کل وہ کرداروں کے مطابق فنکاروں کی کاسٹنگ کر رہے ہیں۔’’سیف الدین کی سیلفی‘‘کاسکرپٹ منفرد ہوگا جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔شاہد عزیز نے بتایا کہ سٹ کام کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شروع کر دی جائے گی،سوپ کے لئے ان دنوں نئے چہروں کے آڈیشن کر رہا ہوں جبکہ معروف فنکاروں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

مزید :

کلچر -