بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے نامور اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کر دی گئیں ، ونود کھنہ کا شمار بالی ووڈ کے خوبصورت اور رومانوی کردار کرنے والے اداکاروں میں کیا جاتا تھا ۔ونود کھنہ نے کیریئر کا آغاز 1968 میں فلم من کا میت سے کیا تھا ۔، ونود کھنہ نے جس مہارت سے کیریئر کے آغاز میں ہیرو کے کردار میں پرفارمنس دے کر کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنایا ۔ آخری رسومات میں بالی ووڈ کی جن نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں امیتابھ بچن ، دیا مرزا ، رندھیر کپور ، جیکی شروف ، ابھیشک بچن ، ارجن رامپال ، چنکی پانڈے ، نامور شاعر گلزار ، رشی کپور، گلوکار ادت نارائن ، کوریو گرافر سروج خان ودیگر نے شرکت کی۔

، کبیر بیدی ، ڈینی ڈین زونگوپا سمیت کئی نامور اداکار اور فلمساز شامل تھے ۔

مزید :

کلچر -